اس موقع پر ايراني كمانڈر ايڈمرل حداد نے ايران اور روسي بحري افواج كے درميان باہمي تعاون كي فضا كو توسيع دينے كي ضرورت پر زور ديا.
اس سے پہلے روسي بحري جہاز دورہ خير سگالي اور باہمي تعاون بڑھانے كے مقصد سے ايران كے شمال ميں واقع ساحلي علاقے 'انزلي' پہنچ گيا.
ايران اور روس بحري افواج كے مابين گہرے تاريخي اور دوستانہ مراسم قائم ہيں اور دونوں افواج مشتركہ مشقوں ، خير سگالي كے دوروں اور تربيتي معاملات كے حوالے سے مسلسل رابطے ميں رہتي ہيں.
روس بحري جہاز اور روس نيول كمانڈر كے حاليہ دورے سے دونوں ممالك كے درميان دفاعي بالخصوص بحري تعاون كو مزيد فروغ حاصل ہوگا.
رئير ايڈميرل رضائي حداد نے اس نشست ميں كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران كي بحريہ مختلف شعبوں ميں روس كے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر آمادہ ہے.
انہوں نے مزيد كہا كہ دونوں ممالك كي بحري افواج كے درميان اكتوبر ميں تربيتي، تجربوں كے تبادلے، تكنيكي تعاون اور مشتركہ مشقيں منعقد كرنے ميں اہم دورہ متوقع ہے.
روسي كمانڈر نے دوطرفہ تعلقات پر اطمينان كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ روس اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ دفاعي تعلقات ميں توسيع كو اپنا مفاد سمجھتا ہے.
انہوں نے ايران اور روس نيول فورسز كے درميان مختلف شعبوں ميں باہمي تعاون اور تجربات كے تبادلے پر زور ديا.
274
ایران، روس بحریہ حکام کے درمیان سمندری تعلقات میں توسیع پر اتفاق
10 اگست، 2015، 3:20 PM
News ID:
2903743

انزلی - ارنا - ایران کے شمال میں واقع ساحلی علاقے سمندری زون کے کمانڈر ریئر ایڈمرل 'افشین رضائی حداد' اور روسی سنئیر بحری کمانڈر 'کیریل تارانکوف' نے سمندری شعبے میں باہمی دفاعی تعاون بڑھانے پر زور دیا.